ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سمیت ریاست میں 292 پولیس انسپکٹرس اور 51 ڈی وائی ایس پی کا تبادلہ

بھٹکل سمیت ریاست میں 292 پولیس انسپکٹرس اور 51 ڈی وائی ایس پی کا تبادلہ

Sat, 03 Jun 2023 12:46:08    S.O. News Service

بھٹکل،3 / جون (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے 292 پولیس انسپکٹرس اور51  ڈی وائی ایس پی سطح کے افسران کا تبادلہ کر دیاہے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں جن پولیس افسران کو اپنے مقام سے ہٹا کر دوسری جگہ منتقل کیا گیا تھا انہیں واپس اپنے سابقہ مقام پر بھیج دیا گیا ہے ۔ 
    
بڑے پیمانے پر تبادلے کی اس کارروائی کے تحت بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر منجوناتھ کو اڈپی کے سی ای این پولیس تھانے میں بھیجا گیا ہے جبکہ کنداپور سرکل انسپکٹر کو بھٹکل دیہی سرکل انسپکٹر کے بطور تعینات کیا گیا ہے۔ انسپکٹر وسنت اچار کو چکمگلورو کڈور سرکل سے ہٹا کر گوکرن کے لئے اور کاروار سی ای این پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر محمد شریف کو منگلورو کے لئے، جنوبی کینرا سی ای این تھانے کے انسپکٹر آنند مورتی کو شمالی کینرا سی ای این پولیس اسٹیشن کے لئے تبادلہ کیا گیا ہے ۔
    
اسی طرح گوکرن کے انسپکٹر منجو ناتھ ایم کو اڈپی کے ملپے اور مہنتیش ہوسپیٹے کو جوئیڈا سرکل سے بیلگاوی کے کتور سرکل میں منتقل کیا گیایے۔ سرسی سرکل کے انسپکٹر منجوناتھ نائیک کو بیلگاوی خانہ پورکے لئے، کتور سرکل کے نتیانند پنڈت کو جوئیڈا کے لئے، خانہ پور سرکل کے رامچندرا نائیک کو سرسی سرکل کے لئے، انکولہ کے رابرٹ جاکسن ڈیسوزا کو کاروار ہیسکام کے لئے اور محبوب علی نداف کو کاروار ہیسکام سے پولیس ہیڈ کوارٹر کے دفتر کے لئے تبادلہ کیا گیا ہے ۔ 


Share: